ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سینیٹراعظم سواتی کا مزید چار دن کا ریمانڈ منظور، عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد کے سینیئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر ایف آئی اے نے سینیٹر کے مزید چھ دن ریمانڈ کی درخواست کی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ انہیں موبائل اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کے حوالے سے مزید تفتیش کرنی ہے۔ملزم اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان پیش ہوئے۔عدالت نے اعظم سواتی مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ حکم تک اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہ کیا جائے۔