جنرل قمر جاوید باجوہ کا الوداعی خطاب پاک فوج ملکی حفاظت کی ضامن،جنرل عاصم کی قیادت میں مزید ترقی کریگی: جنرل باجوہ

راولپنڈی(پی پی آ ئی) سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے اس عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا، جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 6 سالہ دور میں ہر موقع پر اس فوج نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا، توقع ہے عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج ترقی کی نئی منازل طے کرے گی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، پاک فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک کی مزید خدمت کرے گی، پاک فوج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کی ضامن ہے، جب فوج پر مشکل وقت آئے گا میری دعایں پاک فوج کے ساتھ رہیں گی، نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے لئے دعا گو ہوں۔ اْنھوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے محدود وسائل کے باوجود دہشتگردی اور بیرونی خطرات سے پاکستان کو محفوظ رکھا ہے۔اس سے قبل جنرل باجوہ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور اْنھیں ان کی اپنی رجمنٹ 16 بلوچ نے سلامی پیش کی۔

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا کپتان پراسرار طورپر ڈوب کر ہلاک

Tue Nov 29 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں تربیت کے دوران قابض بھارتی فوج کا ایک کپتان پراسرار طورپر ہلاک ہو گیاہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق کپتان جموں خطے کے علاقے سیمل پور، بڈی برہمنہ میں ایک تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔ بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے بھیوانی کے گاؤں نند کا […]