ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا کپتان پراسرار طورپر ڈوب کر ہلاک

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں تربیت کے دوران قابض بھارتی فوج کا ایک کپتان پراسرار طورپر ہلاک ہو گیاہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق کپتان جموں خطے کے علاقے سیمل پور، بڈی برہمنہ میں ایک تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔
بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے بھیوانی کے گاؤں نند کا رہائشی کیپٹن ندیش سنگھ یادو اپنے ساتھیوں کے ساتھ جموں کے ڈومانہ بٹالین ہیڈ کوارٹرزسے بڈی برہمنہ کے سمیل پور تالاب میں تربیت کے لیے گیاتھا۔ اس دوران جیسے ہی وہ تالاب کے بیچ میں پہنچا تو اچانک بے ہوش ہونے کے بعد ڈوب گیا۔ اسے فوری طورپر تالاب سے باہرنکالا گیا۔ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں کے درمیان دشمنی کے واقعات ماضی میں بھی بڑے پیمانے پر رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔ پولیس اس حوالے سے بھی تفتیش کر رہی ہے۔