ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابی ضابط اخلاق کیخلاف ورزی، رانا ثنااللہ پر عائد جرمانہ کل عدم قرار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) انتخابی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر عائد جرمانہ کل عدم قرار دے دیا۔فیصل آباد میں انتخابی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جرمانے کے خلاف اپیل پر سماعت میں ہوئی۔الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر رانا ثنااللہ کے اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے رانا ثنااللہ کی جرمانے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ پر عائد جرمانہ کل عدم قرار دے دیا۔خیال رہے کہ ڈی ایم او نے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کی 10 ہزار جرمانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔