جمیکن اسٹار ایتھلیٹ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

کنگسٹن: سابق ورلڈ چیمپئن جمیکن اسٹار ایتھلیٹ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ وہ جمیکا میں اینٹی ڈوپنگ پینل کے سامنے پیش ہونگے۔ایک سو میٹر ریس کے سابق عالمی چیمپئن آصفا پاﺅل کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر جمیکن اینٹی ڈوپنگ کمیشن نے ایتھلیٹ کو کنگسٹن میں طلب کر لیا۔ آصفا پاﺅل کا ڈوپ ٹیسٹ گزشتہ سال جون میں نیشنل ایتھلیٹس کے ٹرائلز کے دوران لیا گیا تھا جس میں چار ایتھلیٹس اور بھی شامل تھے۔ ٹیسٹ رپورٹ میں جمیکن ایتھلیٹس کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ آصفا پاﺅل کے علاوہ ایتھلیٹ سمپسن نے بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تصدیق کی لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ادویات انہیں ٹرینر کی جانب سے بطور سپلیمنٹ دیں گئیں تھیں۔

Next Post

شدید گرمی سے آسٹریلین اوپن کے شرکاءپریشان ،کینیڈین کھلاڑی بے ہوش

Wed Jan 15 , 2014
میلبورن: آسٹریلوی شہر میلبورن میں سال کا پہلا ٹینس گرینڈ سلیم مقابلہ آسٹریلین اوپن جاری ہے تاہم اس میں حصہ لینے والے کھلاڑی سخت گرم موسم سے شدید پریشان ہیں۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین کو 42 سنٹی گریڈ درجہ حرارت کے باوجود کھلاڑیوں کو کھیلنے پر مجبور کرنے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے […]