لاہور /لندن(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے حمزہ شہباز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ن لیگ نے پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، پیپلزپارٹی کے مشاورت کے بعد جلد ہی تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے تمام ایم پی ایز کو ارکان پنجاب اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کروا لئے۔ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا مقصد وزیراعلیٰ کو پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے روکنا ہے۔دوسری جانب اسمبلیاں تحلیل ہونے کے معاملے پر ن لیگ کی پیپلزپارٹی سے مشاورت شروع ہوگئی ہے، جس کی صدارت حمزہ شہباز کررہے ہیں۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ اور شازیہ عابد، ن لیگ کے عطااللہ تارڑ اور ذیشان رفیق سمیت دیگر شامل ہیں۔
Next Post
پرویز الٰہی اور پرویز خٹک کی اسلام آباد میں ملاقات، اسمبلیوں کے امور کا جائزہ
Tue Nov 29 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اور تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اپنی ٹوئٹ […]
