اسلام آباد(پی پی آ ئی)فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر صدر اور وزیراعظم پاکستان نے اسرائیل ظلم کیخلاف اپنی اور پاکستانی عوامی کی جانب سے فلسطینی عوام کی مسلسل اور دو ٹوک حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آج فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی مسلسل اور دوٹوک حمایت کا اعادہ کرتا ہوں، آج عالمی برادری کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن منا رہے ہیں، پاکستان تاریخی طور پر فلسطینیوں کی جائز جدوجہد کی حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ شرائط اور امن معاہدے کے لئے مذاکرات پر فلسطینی رضا مندی کا حمایتی ہے، ساڑھے سات دہائیوں میں اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ منظم اور بڑھتی ہوئی زیادتیاں روا رکھیں، بے گناہوں کا خون بہایا گیا اور فلسطینیوں کا خون بہنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں رکا۔دوسری جا نب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن غیر قانونی اسرائیلی قبضے، فلسطینیوں کو برداشت کرنے والے انتہائی مصائب کو اجاگر کرتا ہے۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر فلسطینیوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں۔
Next Post
نواز شریف نے حمزہ شہباز سے ٹیلی فونک رابطہ نواز شریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دے دیا
Tue Nov 29 , 2022
لاہور /لندن(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے حمزہ شہباز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ن لیگ نے پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، پیپلزپارٹی کے مشاورت کے […]