13جماعتی حکومتی اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے:پرویز الہیٰ تحریک عدم اعتماد یا گورنر راج اپوزیشن کا خواب، خواب ہی رہے گا پی ڈی ایم والے بہت جلد ایک دوسرے کے دست و گریباں ہوں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانا یا گورنر راج لگانا اپوزیشن کا خواب ہے، جو خواب ہی رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاکہ تیرہ جماعتوں کا حکومتی اتحاد آخری سانسیں لے رہا ہے۔ پی ڈی ایم والے بہت جلد ایک دوسرے کے دست و گریباں ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پی ڈی ایم نے ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دی ہے۔

Next Post

فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ

Tue Nov 29 , 2022
کراچی (پی پی آئی) یوم یکجہتی فلسطین ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی 29 نومبر کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے اس موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کیلئے […]