کوئٹہ، بلیلی روڈ پر دھماکہ وزیر دا خلہ رانا ثنااللہ کی مذمت،بلوچستان حکومت سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب

کوئٹہ/اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کو ئٹہ کے علاقے بلیلی چیک پوسٹ پر دھماکے کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہو ئے بلوچستان حکومت سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دھماکے سے پولیس اہلکاروں اور بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے،دہشت گردی کا ٹارگٹ پولیس پارٹی تھی۔پولیس شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔

Next Post

اعظم نذیر تارڑ کو دوبارہ وزیر قانون کا قلمدان،نوٹیکیشن جاری

Wed Nov 30 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو دوبارہ وزیر قانون کا قلمدان دے دیا گیا ہے، جس کے بعد ایاز صادق سے وزیر قانون کی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔کابینہ ڈویڑن کی جانب سے اعظم تارڑ سے متعلق نوٹی […]