جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع

لاہور(پی پی آ ئی)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آمدن سے زائداثاثوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،عثمان بزدار وکیل کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ نیب کا جواب کہاں ہے، وکیل نیب نے کہاکہ تفتیشی افسر فائل لے کر آ رہا ہے، کچھ دیر میں پہنچ جائے گا۔جج احتساب عدالت نے کہاکہ نیب کے تفتیشی وقت پر کیوں نہیں آتے؟،میں وارننگ دوں گا اس کے بعد ڈی جی نیب کو لکھوں گا۔جج احتساب عدالت نے استفسار کیاکہ عثمان بزدار پر کیا الزامات ہیں؟تفتیشی افسر نے کہاکہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کی تحقیقات میں آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی گئیں،عثمان بزدار کو ایکسائز کیس میں بلایا گیاتھا وہ پیش نہیں ہوئے،شراب لائسنس کیس میں عثمان بزدار کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔ عدالت نے آمدن زائد اثاثوں کے کیس میں عثمان بزدار کی ضمانت میں 13 دسمبر تک توسیع کردی۔