راولپنڈی (پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر تباہ اوراقتدارکے بھوکوں کاجمعہ بازار لگاہوا ہے۔
سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر دا خلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج سے ریسکیو آپریشن کاپہلا دن ہے،اداروں کاسیاست سے دور ہونا قابل تحسین ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دورنہیں رہ سکتے،1ہفتے میں 2صوبائی اسمبلیوں کافیصلہ ہوجائے گا، والدین اپنے بچوں کاگلہ کاٹ رہے ہیں اوریہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔