صدر،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس

اسلام آباد/کوئٹہ (پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر عارف علوی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر موجود گاڑی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور دھماکے میں بچے اور پولیس اہلکار کے جان بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا بیش قیمت قومی اثاثہ اور مستقبل ہیں، پاکستان کے بچوں کو پولیو جیسی بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، سماج دشمن عناصر کو پولیو کے مکمل خاتمے کے مشن میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔صدر مملکت نے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔وزیراعظم میاں شہبازشریف وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بلیلی چیک پوسٹ بلوچستان میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے زخمی پولیس اہل کاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

Next Post

خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب حکام کی آج طلبی

Wed Nov 30 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب حکام کو آج طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس سے متعلق کیس میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔خواجہ سعد رفیق اور […]