جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب حکام کی آج طلبی

لاہور(پی پی آ ئی)عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں نیب حکام کو آج طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس سے متعلق کیس میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے اپنے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے بریت کی درخواست دائر کی۔احتساب عدالت نے خواجہ برادران کی جانب سے درخواستوں پر نیب حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے وکیل کے توسط درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نیب نے سیاسی بنیادوں پر ریفرنس بنایا۔درخواست گزران خواجہ برادرز کا مؤقف تھا کہ جھوٹے الزامات کے تحت ریفرنس میں نامزد کیا گیا۔ استدعا ہے کہ ریفرنس میں سزا کا امکان نہیں عدالت بری کرنے کا حکم دے۔