جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ حملہ،خودکش حملہ آور رکشہ میں تھا‘، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ

کوئٹہ (پی پی آ ئی)ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں ہونے والے خود کش حملے میں حملہ آور رکشے میں سوار تھا۔جائے وقوع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آور نے ایک رکشے کو پولیس اہلکاروں کے ٹرک کے ساتھ ٹکرایا جس کے بعد دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کا ٹرک الٹ گیا اور کھائی میں جا گرا جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کو زیادہ چوٹیں آئی۔ دھماکے کی زد میں پولیس ٹرک سمیت تین گاڑیاں آئیں جن میں ایک ٹویوٹا کرولا اور دوسری سوزوکی مہران کار شامل ہے۔ حملہ آور کی لاش جائے وقوع سے کچھ فاصلے پر پڑی ملی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس حملے میں 20 کے قریب زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملے میں 20 سے 25 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعیناتی کے لیے جا رہے تھے۔