عمران خان کی پاک فوج کی نئی قیادت کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد

لاہور(پی پی آ ئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاک فوج کی نئی قیادت کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی طاقت عوام ہی کی وجہ سے ہے،امید ہے نئی لیڈر شپ موجودہ صورتحال میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کرے گی،جو پچھلے 8 ماہ سے قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہوا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ساتھ ہی اپنی ٹویٹ میں قائد اعظم محمد علی جناح کا 14 اگست 1947 کو مسلح افواج کے ساتھ خطاب کے الفاظ کو بھی شیئر کیا۔

Next Post

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے عبدالعلیم خان کی ملاقات

Wed Nov 30 , 2022
کراچی(پی پی آئی) کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے عبدالعلیم خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی سمیت سندھ سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے […]