پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر،بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ نومبر میں 12 کشمیریوں کو شہید کیا

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ نومبرمیں 12کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا کی جا نب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے5 کشمیریوں کوقابض فوجیوں نے جعلی مقابلوں اور حراست کے دوران شہید کیا گیا۔اس عرصے کے دوران بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے مختلف علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی 190کارروائیوں کے دوران 78کشمیریوں کو گرفتار کیاگیا جن میں بیشتر نوجوان، کارکن، طلبا اور خواتین شامل تھیں جنہیں کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔