را ولپنڈی(پی پی آ ئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میچ، برطانوی ہائی کمشنر کی رکشہ میں بیٹھ کر میچ دیکھنے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں پنجابی اور اردو میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ میچز پر گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں سلام کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچادی ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دلچسپ مقابلہ رہا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل بھی یادگار تھا، دونوں بار انگلینڈ کے کرکٹربازی لے گئے، اب سب کی نظریں ٹیسٹ پر ہیں، کونسی ٹیم بیسٹ ہے۔کرسچن ٹرنر نے کہا کہ “پہلی سے 21 دسمبر تک جیت اسی کی ہوگی جو گرم جوشی دکھائے گا، لڑکوجم کر کھیلنا کیونکہ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار۔برطانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو کے عقب میں ایک رکشہ ڈرائیور بھی موجود ہے جو ان کی گفتگو ختم ہوتے ہی ان سے پنجابی میں پوچھتا ہے، کرسچن کتھے چلساں؟ (کدھر جانا ہے)، جس پر ٹرنر انہیں پنجابی میں ہی جواب دیتے ہیں کہ راجہ جی!پنڈی جلساں تے میچ تکساں۔
Next Post
اسمبلیوں کی تحلیل کیساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ن لیگ کی دفن ہوگی: شیخ رشید
Wed Nov 30 , 2022
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کرینگے توکوئی ممبربیوقوف نہیں جواْس کیساتھ کھڑانہیں ہوگا،اسمبلیوں کی تحلیل کیساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ن لیگ کی دفن ہوگی۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ […]
