را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب بھی عمران خان اسمبلی تحلیل کرینگے توکوئی ممبربیوقوف نہیں جواْس کیساتھ کھڑانہیں ہوگا،اسمبلیوں کی تحلیل کیساتھ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ن لیگ کی دفن ہوگی۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکو مت کے پاس تیل گیس بجلی کیلئے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کیلئے2ارب روپے ہیں،چھڑی بدلی اوروزیرقانون دوبارہ آگئے لاہورکافیصلہ فیصلہ کْن ہوگا،آرپارہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے حکمران اورذمہ داران الیکشن کی طرف جائیں۔الیکشن کوروکنے کیلئے جوبھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا،ثابت ہوگیاعمران خان کوہٹانافاش غلطی تھی۔مولانا فضل الرحمان نے ماؤں اوربیٹیوں کی تضحیک کی ہے، دنیامیں تیل سستاپاکستان میں کوئی رعایت نہیں۔اب غلطی کی گنجائش نہیں،فیصلے کاوقت ہے۔
Next Post
پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
Wed Nov 30 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔جس میں کہا گیا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ملک میں قیمتیں کم نہ کرنیسیمہنگائی برقرار رہے گی۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت […]