شارجہ میں تاریخی فتح کے بعد قومی شاہین وطن واپس پہنچ گئے

کراچی: شارجہ میں آئی لینڈرزکو دھول چٹانے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلزوطن واپس پہنچ گئے۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جیت پوری ٹیم کے جان لڑانے سے ممکن ہوئی۔ اس فتح سے کوچ ڈیو واٹموراچھی یادوں کےساتھ رخصت ہوں گے۔قومی کرکٹرز دو حصوں میں وطن پہنچے۔ ایک ٹولی میں کپتان مصباح الحق، شارجہ ٹیسٹ کے ہیرو اظہر علی ، محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، عبدالرحمن ، محمد طلحہ ، سعید اجمل ، راحت علی اور کوچ ڈیو واٹمور کے ہمراہ لاہور پہنچے۔میڈیا سے گفتگو میں مصباح کا کہنا تھا کہ فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ، تاریخی فتح سے حوصلے بلند ہوگئے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ڈیوواٹمور نے لڑکوں پر بہت محنت کی۔ جس کی وجہ سے بھارت ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کو سیریز ہرائی۔۔ آخری میچ جیت کر انھیں اچھی یادوں کےساتھ رخصت کریں گے۔اظہر علی کا کہنا تھا کہ میدان میں صرف جیت کا جذبہ لے کر اترے تو اللہ نے لاج رکھ لی۔کراچی پہنچنے والی دوسری ٹولی میں وکٹ کیپر سرفرازاحمد ، اسد شفیق، خرم منظوراورمنیجرمعین خان شامل تھے۔ معین خان کا کہنا تھا کہ ہار پر اتنا افسوس نہیں ہوتا جتنا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنا اہم تھا۔اس موقع پرسرفراز احمد نے کہا کہ سیریز بہت اہم تھی۔ کپتان نے جس طرح کہا اسی طرح کھیلا۔

Next Post

مصباح الحق پاکستان کے کامیاب کپتانوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے

Tue Jan 21 , 2014
ماسکو: شارجہ ٹیسٹ میں فتح کے بعد مصباح الحق پاکستان کے کامیاب کپتانوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ عمران خان پہلے اور جاوید میانداد دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔سری لنکا کے خلاف جیت مصباح الحق کو کامیاب ٹیسٹ کپتانوں کی لسٹ میں تیسرے نمبر پر لے آئی۔ مصباح نے 2010 سے 2014 تک 27 ٹیسٹ میں ٹیم کی […]