ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گوگل کو ادائیگی، وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی تجویز مان لی،ملک میں پیڈ گوگل ایپلی کیشنز بند نہیں ہوں گی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان میں اب پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہوں گی بلکہ گوگل سروسز کی ادائیگیاں براہ راست بلنگ کے ذریعے ہوں گی۔ اور ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت مل گیا ہے۔وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی امین الحق کی تجویز مان لی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے وفاقی وزیر امین الحق سے رابطہ کر کے بتا دیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو ایک ماہ تک پالیسی پر عمل درآمد مؤخر کرنے کا کہہ دیا ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل ایپس کی پیمنٹس شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، اس حوالے سے وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی، جس پر امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا تھا، بروقت فیصلے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے مشکور ہیں۔