جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ، سفارشات تیار، پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دعوت نامے جاری

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر سفارشات تیار کر لیں گئیں ہیں جبکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دعوت نامے بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں جو کہ آج جمعہ کے روز ڈھائی بجے 90 شاہراہِ قائد اعظم ایوان وزیراعلیٰ میں ہوگا۔ عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس دوران ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر رائے لی جائے گی۔علاوہ ازیں عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور پارٹی کو آئندہ لائحہ عمل بارے اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق پارٹی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس میں کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران اجلاس پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔