لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چو ہدری پر وزیر الٰہی نے کہا ہے کہ ایڈز جیسے مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاط بیحد ضروری ہے، صحت مند زندگی کے اصولوں کو اپنا کر ایڈز سے محفوظ رہا جاسکتا ہے،احتیاط علاج سے بہتر ہے،ایڈز کی روک تھام کیلئے حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کو موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب چو ہدری پروزیز الٰہی نے کہا ہے کہ عوام میں ایڈز سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے۔پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کیساتھ سوشل میڈیا پر بھی آگاہی مہم چلانا وقت کا تقاضا ہے۔پنجاب حکومت نے ایڈز سے بچاؤ کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈز کے حوالے سے مفت مشاورت،تشخیص اورعلاج کے لیے مراکز کام کر رہے ہیں۔پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے تحت مریضوں کومفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہے۔ایڈزمیں مبتلالوگوں کوحقارت کی نگاہ سے نہیں دیکھناچاہئے۔ نفرت ایڈزسیکریں،مریض سے نہیں،ایڈزکے مریض آپ کی خصوصی توجہ اور محبت کے طلبگار ہیں۔
Next Post
وزیر خزانہ سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
Wed Nov 30 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے […]