جامعہ پونچھ میں سائبر سیکورٹی سے متعلق کمپیوٹر سائنسز کے زیر اہتمام سیمینار شرکاء کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیکنگ سے بچانے کے طریقوں سے آ گاہ کیاگیا سیمینار عصر حاضر کی ضرورت کے عین مطابق طلبہ کی مہارتوں میں اضافہ ہو گا،ڈین بیسک سائنسز ڈاکٹر عبدالرؤف خان

راولاکوٹ(پی پی آئی)جامعہ پونچھ راولاکوٹ کے شعبہ کمپیوٹر سائنسز و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ”سائبر سیکورٹی۔اپلیکشنز و تھریٹس“کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سیمنار کے مہمان خصوصیسائبر سیکورٹی ریسرچر اور ایکسپرٹ فہد اقبال نے طلبہ و طالبات اور دیگرشرکاء کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس(فیس بک،وٹس ایپ اور ٹویٹر کے لئے سیکورٹی اور ہیکنگ سے بچانے کے مختلف طریقوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبد الرؤف خان نے اپنے صدارتی خطبے میں سیمینار کو عصر حاضر کی عین ضرورت قرار دیا اور کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلبہ سیمینار میں سکھائے گئے فن کو استعمال کر تے ہوئے اپنی مہارتوں میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔اس موقع پر نائب ناظم امور طلبہ عدنان احمد رفیق،نائب ناظم ڈاکٹر فراز۔لیکچرر کمپیوٹر سائنسز لبنیٰ ظفر نے اپنے خطاب میں سیمینار کو نہ صرف طلبہ بلکہ فیکلٹی ممبران کیلئے بھی انتہائی مفید قرار دیا۔سیمینارکے سوال و جواب کے سیشن میں طلبہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی حفاظت،خطرات کی روک تھام سے متعلق ریسورس پرسن سے سوالات کئے۔سیمینار میں کمپیوٹر سائنسزth 7سمسٹر کے طلباء و طالبات میں سرٹفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔صدر تقریب ڈاکٹر عبدالرؤف خان نے ریسوس پرسن فہد اقبال کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

Next Post

پاکستان کسان بورڈ کے سابق صدر خورشید احمد خان کانجو ا نتقال کر گئے

Thu Dec 1 , 2022
لاہور(پی پی آئی)جماعت اسلامی پنجاب کے سابق نائب امیر اور پاکستان کسان بورڈ کے سابق صدر خورشید احمد خان کانجو ا نتقال کر گئے۔پی پی آئی کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی ہے