ہم نے عمران کے تمام دعوؤں کا مقابلہ کیا اورانہیں جھوٹا ثابت کیا: رانا ثنا اللہ پنڈی میں 20 لاکھ لوگ لانے کا دعویٰ تھا لیکن نہ لاسکے، پارٹی انتشار کا شکارہے ذاتی تعلقات اپنی جگہ، پرویزالہٰی کی اپنی سیاست ہے اور میری اپنی: وزیر داخلہ

لاہور(پی پی آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ میں عمران خان کے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں، ہم نے عمران خان کے تمام دعوؤں کا مقابلہ کیا اورانہیں جھوٹا ثابت کیا۔پی پی آئی کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے پنڈی میں 20 لاکھ لوگ لانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن وہ ایسا نہ کر سکے کیونکہ عمران خان کی پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ذاتی تعلقات اپنی جگہ، پرویزالہٰی کی اپنی سیاست ہے اور میری اپنی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی توڑ نہیں سکیں گے، پی ٹی آئی کے 15 سے 20 لوگ ہمیں دستیاب ہوں گے۔

Next Post

کرپشن ثابت ہونے پر 6 ملزمان کو 10،10 سال قید کا حکم بیورو آف کریکیولم جامشورو کے فنڈز میں 738 ملین کی خوردبرد ثابت پیربخش سموں، محبوب ہالیپوتہ، مشتاق شیخ اور اللہ بچایو 10برس کیلئے نااہل

Thu Dec 1 , 2022
حیدرآباد (پی پی آئی) حیدرآباد کی احتساب عدالت نے بیورو آف کریکیولم جامشورو کے فنڈز میں 738 ملین روپے کی خوردبرد ثابت ہونے پر ریفرنس میں نامزد تمام 6 ملزمان کو 10،10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔پی پی آئی کے مطابق مجرمان میں شامل پیربخش سموں کلرک اور […]