لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنمامونس الٰہی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک طبقہ باجوہ صاحب پر تنقید کر رہا ہے، یہ وہی باجوہ صاحب ہیں جنھوں نے سمندر کا سارا رخ پی ٹی آئی کے لیے موڑا ہوا تھا، تب وہ بالکل ٹھیک تھے۔انھوں نے کہا کہ ’اب آج وہ ٹھیک نہیں رہے، میرا اس چیز پر پی ٹی آئی سے اتفاق نہیں کرتا۔ جب تک وہ آپ کی سپورٹ میں سب کچھ کر رہا تھا تب تک وہ بالکل ٹھیک تھا، اب وہ غدار ہو گیا ہے۔میں نے پی ٹی آئی والوں سے کہا ہے کہ آپ ٹی وی پر آ کر بتاؤ کہ وہ غدار کیسے ہے اور میں یہ بتاؤں گا کہ اس بندے نے تمھارے لیے کیا کیا کچھ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’پتا نہیں آپ کو یاد ہے یا نہیں لیکن اس وقت تو خان صاحب اور توپوں کا رخ میری طرف تھا۔ لیکن ان چیزوں کو اپنے اوپر سوار نہیں کیا کہ یار تب میرے ساتھ یہ ہوا تھا تو اب میں یہ کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میری نظر میں تو باجوہ صاحب کا کردار بالکل برا نہیں تھا، اگر برا ہوتا تو وہ کبھی مجھے یہ نہ کہتا کہ آپ عمران خان کے ساتھ جائیں۔جس وقت تحریکِ عدم اعتماد کا وقت قریب تھا تو دونوں طرف سے آفر آ گئی تھی میاں صاحبان سے بھی اور پی ٹی آئی سے بھی۔میرا جھکاؤ پی ٹی آئی کی طرف تھا، یہ سب کو پتا ہے، والد صاحب سے بھی اس بارے میں بحث ہوئی اور انھوں نے (جنرل باجوہ نے) بھی یہی کہا کہ میری خواہش یہی ہے کہ آپ پی ٹی آئی کی طرف جائیں۔مونس الٰہی نے کہا کہ انھوں نے تو اشارہ ہی کرنا تھا، یہاں بھی کہانی بنی ہوئی تھی، وہاں بھی بنی ہوئی تھی انھوں نے ایک اشارہ کرنا تھا۔مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان اگر کل اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں لیکن اگر ہمیں اس بارے میں فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے تو ہم اگلا بجٹ پیش کر کے ہی تحلیل کرنا چاہیں گے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت بہت سارے ایم پی ایز کو فنڈ تقسیم کیے جانے ہیں تاکہ بزدار حکومت میں شروع ہونے والے پراجیکٹس پر کام کم از کم شروع ہو سکے۔
Next Post
کراچی میں میئر صرف ایم کیو ایم کا ہوگا:خالد مقبول صدیقی
Fri Dec 2 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بلدیاتی انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایم کیو ایم نے انتخابات میں حصہ نہ لیا تو پھر بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں میئر صرف […]