پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن منایا گیا دنیا بھر میں اس وقت 65 کروڑ کے قریب افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں:اقوام متحدہ

کرا چی(پی پی آ ئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن ہفتے کے روز منایا گیا، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 65 کروڑ کے قریب افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں، یہ تعداد کل آبادی کا 10 فیصد ہے یعنی ہر 10 میں سے ایک شخص معذور ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ معذور افراد کی 80 فیصد تعداد مختلف ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہے جہاں انہیں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں۔خیال رہے کہ معذور افراد کا عالمی دن منانے کا آغاز سال1992 میں اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کے لیے قرارداد پاس کر کے کیا گیا۔

Next Post

پاکستان کی امداد بڑھائی جائے،امریکی رکن کانگریس نے ایوان نمائندگان کو خط لکھ دیا

Sat Dec 3 , 2022
واشنگٹن(پی پی آئی) امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن نے پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے ایوان نمائندگان میں امورخارجہ کی کمیٹی کوخط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اس لیے پاکستان کی امداد بڑھائی جائے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق شیلا […]