میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل گھر میں نظربندی کو 40ماہ مکمل ہو گئے ہیں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کی میر واعظ عمرفاروق کی مسلسل گھر میں نظربندی کی شدید مذمت

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی اورانہیں مذہبی فرائض ادا کرنے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل گھر میں نظربندی کو 40ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق انجمن اوقاف نے اپنے بیان میں سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا گیا کہ قابض حکام کا یہ عمل نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بلکہ مذہبی معاملات میں مداخلت ہے جس کی ہرگزاجازت نہیں دی جاسکتی۔بیان میں مزید کہاگیا کہ میرواعظ کی نظر بندی جو آمرانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔انجمن اوقاف نے کٹھ پتلی انتظامیہ سے اپیل کی میرواعظ عمر فاروق پر عائد قدغنوں کو ہٹایا جائے تاکہ وہ اپنے منصبی فرائض اور عوامی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔واضح رہے کہ میرواعظ 05اگست 2019سے مسلسل گھر میں نظر بند ہیں جب مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی۔

Next Post

پنجاب میں ضمنی الیکشن ہو یا عام انتخابات نواز شریف واپس آئیں گے: رانا ثنااللہ

Sat Dec 3 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن ہو یا عام انتخابات نواز شریف واپس آئیں گے، لوگ نواز شریف اور ہماری بات ضرور سنیں گے، مسلم لیگ ن پنجاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں […]