ملک بھر میں میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد سمیت ملک بھر میں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسیمات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع کی ہے۔ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گو ئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ رات اور صبح کے اوقات میں فیصل آباد، جہلم، لاہور، منگلا، حافظ آباد، جوہر آباد، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ میں دھند چھائی رہی۔ سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور اور ملتان میں دھند نے ڈیرے ڈالے رکھے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ صبح کے اوقات میں سکھر اور گردو نواح میں دھند چھائی رہی۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود کے ساتھ موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

Next Post

مودی حکو مت مقبو ضہ وا دی میں کشمیریوں کو معذور کرنے کیلئے پیلٹ چھرو ں،گولیوں اوروحشیانہ تشددکا بے دریغ استعمال کررہا ہے: رپورٹ بھارتی فوجی کشمیریوں کو اپا ہج بنانے کیلئے انتہائی ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں

Sat Dec 3 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) بھار ت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے زیر حراست افراد پر وحشیانہ تشدد، پر امن مظاہرین کے خلاف پیلٹ چھروں اور گولیوں کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے ہزاروں کشمیری عمر بھر […]