اسلام آباد(پی پی آئی)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ پر ذومعنی بیان جاری کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدرینے کہاکہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم حکومت سے بھی زیادہ بے جان اوربے وقعت ہے،انہوں نے کہا کہ وکٹ بنانیوالوں نے سیٹ اپ بنانے والوں کی طرح نہیں سوچا کہ عوام کیاسوچے گی،ان کاکہناتھا کہ امید ہے پچ بنانیوالے اگلے میچ میں ایسی پچ بنائیں گے کہ فیصلہ میرٹ پرہو۔
Next Post
وزیر اعظم جلد سکھر،حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے: احسن اقبال
Sat Dec 3 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جلد 2018سے ملتوی سکھر،حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ”موجودہ حکومت نے […]
