اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپیشل افراد ہمارے ہیرو ہیں اور ان پر فخر ہے: پر ویزالٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چو ہدری پر وزی الٰہی نے کہا ہے کہ سپیشل افراد ہر معاشرے کے لئے خاص اہمیت کے حامل ہیں،معاشرے کے ہر فرد کو خصوصی لوگوں کیلئے شفقت کا رویہ اختیار کرنا چاہیئے،جسمانی معذوری انسان کے عزم میں حائل ہو سکتی ہے اور نہ کچھ کرنے سے روک سکتی ہے۔اپنے بیان میں چو ہدری پر وزی الٰہی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کے لئے حکومت کے ممکنہ وسائل فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،سپیشل افراد کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جائے گا،جسمانی معذوری کو طاقت میں بدلنے والے اصل ہیرو ہوتے ہیں اپنے پہلے دور حکومت میں سپیشل افراد کیلئے سپیشل ایجوکیشن سینٹر بنائے، اب بھی بہت کچھ کر رہے ہیں۔ہر سپیشل پرسن زندگی کے چیلنج کو عزم اور حوصلے سے کامیابی میں بدل سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے کچھ لوگوں کو سپیشل بنایا ہے، ہمیں اس حقیقت کو قبول کرتے ہوئے ان سے تعاون کرنا چاہیے۔