سڈنی: آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے لیے پر امید ہوں ۔ شین واٹسن بھارت کے خلا ف ایک روزہ سیریز میں شرکت کے بعد پیر کی صبح سڈنی پہنچ گئے ،سڈنی ائر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے واٹسن نے کہا کہ میں اب کافی بہتر ہوں اور میری فٹنس باﺅلنگ کے لحاظ سے بہتر ہو رہی ہے ،انھوں نے کہاکہ یہ کوئی تشویش ناک انجری نہیں تھی بلکہ ایک بدقست جھٹکا تھا،اب ایک یا دو ہفتوں کے آرام سے میں تازہ دم ہو کر انگلینڈ کے خلا ف پہلے ٹیسٹ میں حصہ لو ں گا، یاد رہے ایشنر سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21نومبر سے برسبین میں کھیلا جائے گا ،واٹسن نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے لیکن میں پچھلے آٹھ نو ماہ سے ایسی صورت حال کا سامنا کرتا رہا ہوں اور میں ایسے صور ت حال سے باہر آنے کا راستہ جانتا ہوں اور یہی چیز مجھے یہاں بھی مدد دے گی،میں پر امید ہو ں کہ اگلے چند دنوں میں مکمل طور پر صحت یاب ہو کر ایشنر میںحصہ لوں گا۔ شین واٹسن بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز کے آخری میچ میں ہمسٹرنگ کا شکار ہو گئے تھے جہاں آسٹریلیاکو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
Next Post
پی سی بی کے 89ملازمین برخاست ،ٹیم کا انتخاب بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے : نجم سیٹھی
Mon Nov 4 , 2013
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت چیئرمین پی سی بی کو معطل کرنے کے فیصلے سے بورڈ مشکلات کا شکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ بورڈ کے 89ملازمین کے معاہدے31 اکتوبر کو ختم ہو گئے ہیں اور عدالتی فیصلے کے تحت معاہدوں میں توسیع […]
