اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں رات گئے متعدد مقامات پرچھاپے حریت رہنماؤں سمیت متعدد سیاسی شخصیات گرفتار سری نگر، بڈگام، بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ میں خوف و ہراس

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ”سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقبوضہ وادی میں رات گئے متعدد مقامات پرچھاپے مار کرحریت رہنماؤں سمیت متعدد سیاسی شخصیات گرفتار کرلیا جن کے نام ظاہر نہیں کئے جارہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مقبوضہ وادی کے سری نگر، بڈگام، بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں رات گئے حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں جن سے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔آخری اطلاعات تک چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا۔