اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ 5 ماہ میں پٹرول، فرنس آئل,ڈیزل 77لاکھ ٹن فروخت 2022 کے96 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 20فیصدکم رہا

کراچی (پی پی آئی)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2023 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پچھلے پانچ ماہ میں مجموعی طور پر77لاکھ ٹن پٹرول، فرنس آئل اور ڈیزل فروخت ہوا جو 2022 کے96 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 20فیصد کم ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق اس عرصے میں پٹرول کی فروخت میں 16فیصد، ڈیزل کی فروخت میں 24فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 26فیصد کمی آئی ہے جب کہ ماہانہ لحاظ سے موازنہ کیا جائے تو نومبر 2022 کے مقابلے میں نومبر2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بھی 7فیصد کمی آئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سالانہ لحاظ سے نومبر میں فرنس آئل کی فروخت میں سب سے زیادہ یعنی 33فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ جولائی تانومبر کے پانچ ماہ میں بھی فرنس آئل سب سے کم فروخت ہوا جس کا مطلب ہے کہ فرنس آئل مہنگا ہونے پر لوڈشیڈنگ بڑھا کر کھپت کم کی جارہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات فروخت میں پچھلے پانچ ماہ کے دوران 18فیصد،اے پی ایل کی فروخت میں 21فیصد،شیل کی فروخت میں 23فیصد اور ہیسکول کی فروخت میں 2فیصد کمی آئی ہے۔