جرمنی کے قومی دن پر کراچی کے جرمن قونصلیٹ میں استقبالیہ گورنر سندھ، سعید غنی اور مختلف سفارت کاروں اور معززین شہرشریک اہلیان کراچی مہمان نواز، ثقافت پسند ہیں: قونصل جنرل روڈیگر لوٹز

کراچی (پی پی آئی)جرمنی کے قومی دن کے موقع پر کراچی میں جرمن قونصلیٹ میں استقبالیہ تقریب ہوئی،پی پی آئی کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سعید غنی اور مختلف سفارت کاروں اور معززین شہر نے شرکت کی۔جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خاص طور پر کراچی کے لوگ بہت مہمان نواز، ثقافت پسند اور کھلے دل کے مالک ہیں۔انہوں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، حالیہ سیلاب اور ماحولیاتی تبدیلی کے باوجود پاکستانی قوم اٹھ کر سنبھلنا جانتی ہے۔قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ 2019کے بعد پہلی مرتبہ قومی دن منانے کی خوشی ہے جبکہ پاکستان میں یہ میری پہلی تقریب ہے جس کی مجھے بہت ہی زیادہ مسرت ہے۔چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی یورپ کا اہم ملک ہے اس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Next Post

محکمہ کالجز سندھ نے پرنسپلز کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا بائیو میٹرک حاضری بصورت دیگر تنخواہ سے تاخیرپر کٹوتی کی جائیگی

Sat Dec 3 , 2022
سکھر (پی پی آئی) محکمہ کالجز سندھ نے صوبہ کے تمام کالج پرنسپلز کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کا حکم دیا ہے پی پی آئی کے مطابق تمام کالجوں کے پرنسپلز صبح 10 بجے تک بائیو میٹرک حاضری لگائیں گے، بصورت دیگر ان کی تنخواہ سے تاخیر کی کٹوتی کی […]