دہشت گردی کی لہرکے پیش نظرنیکٹا نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ بنانے کی تجویز دے دی

اسلام آباد (پی پی آئی) دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنانے کی تجویز دے دی ہے، اور نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا رائے طاہر نے وزیراعظم شہبازشریف کو تجویز بھی بھجوا دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نیشن تجویز میں کہا گیاہے کہ نیکٹا کے زیر نگرانی وفاق کی سطح پر نیشنل سی ٹی ڈی بنایا جائے، نیشنل سی ٹی ڈی ملک بھر میں کارروائیاں کر سکے گی۔نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا نے مؤقف پیش کیا ہے کہ نیشنل سی ٹی ڈی دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر ادارہ ہوگا، وفاق میں بھی نیشنل سی ٹی ڈی کے اپنے تھانے ہوں گے۔

Next Post

محکمہ تعلیم بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا سرد اور صوبے کے نسبتاً گرم علاقوں کیلئے الگ الگ سالانہ چھٹیوں کا اعلامیہ سرد علاقوں میں 15 دسمبر سے 28 فروری، گرم میں 22 سے 31 دسمبر تک ہونگی

Fri Dec 2 , 2022
محکمہ تعلیم بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاہے۔پی پی آئی کے مطابق سرد اور صوبے کے نسبتاً گرم علاقوں کیلیے الگ الگ سالانہ چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں میں سالانہ چھٹیاں 15 دسمبر سے 28 فروری تک ہوں گی جبکہ گرم علاقوں میں سالانہ چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 […]