مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی اسمبلی نے عمرانیات کی متنازع کتاب کے ناشرین کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے متنازع کتاب کا معاملہ ایوان میں اٹھایا

اسلام آباد (پی پی آئی)قومی اسمبلی میں عمرانیات کی متنازع کتاب سے متعلق اٹھائے جانے والے معاملے پر ناشرین کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی میں پڑھائی جانے والی ایک متنازع کتاب پر پابندی لگانے سے متعلق ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دے دی ہے اور معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔ قبل ازیں جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے متنازع کتاب کا معاملہ ایوان میں اٹھایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ علامہ اقبال یونیورسٹی میں گیارہویں جماعت کو آئینہ عمرانیات کی کتاب پڑھائی جا رہی ہے۔آئینہ عمرانیات نامی کتاب میں بتایا جا رہا ہے کہ خواتین کا پردہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے بلکہ سود پر پابندی بھی ترقی میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے۔متنازع کتاب میں اسلام کے بنیادی اصولوں پر شدید تنقید کی گئی ہے، لہٰذا اس پر فوری پابندی عائد کر کے کتاب چھاپنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے کتاب پر پابندی عائد کرنے، کتاب چھاپنے والوں کے خلاف کارروائی کی رولنگ دے دی اور معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھی بھجوا دیا ہے۔