آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عام انتخابات موخر ہو سکتے ہیں، الیکشن مہم میں نوازشریف موجود ہونگے:رانا ثناء اللہ اگراسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کرہی لیا ہے تو پھر20 دسمبر کا انتظار کیوں، وفاقی وزیر داخلہ اسمبلیاں توڑے جانے پر ہم نگران حکومت بنا کر دونوں صوبوں میں الیکشن کیلئے تیار ہیں اگر کرپٹ سسٹم سے نکل ہی رہے ہو تو سینیٹ اور آزاد کشمیر سے بھی باہر ہو جاؤ:پریس کانفرنس

اسلام آباد (پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ۔ عام انتخابات تاخیر کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ الیکشن مہم میں نوازشریف میسر ہوں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے عمران خان کو نشانے پر رکھ لیا اور کہا کہ اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کر لیا تو پھر بیس دسمبر کا انتظار کیوں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا اسمبلیاں توڑنے پر ہم نگران حکومت بنا کر صوبوں میں الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔ اگر کرپٹ سسٹم سے نکل رہے ہو تو سینیٹ اور آزاد کشمیر سے بھی باہر ہو جاؤ۔ پارلیمنٹ لاجز بھی خالی کریں۔ سسٹم تمہیں منتخب کرے تو ٹھیک نہ کرے تو غلط۔ اس شخص کا بنیادی ایجنڈا افراتفری اور ملکی انتشار ہے۔ یہ الیکشن ہار کر دوبارہ شور مچا دے گا۔پی پی آئی کے مطابق رانا ثناء نے مزید کہا کہ عمران خان کی کوشش ہے ایسے حالات پیدا کئے جائیں کہ ملک میں عدم استحکام ہو اور معیشت نہ چل سکے۔ بے شرمی کی انتہا ہے کہ جلسوں میں ناکامی پر شرمندگی اور معذرت کی بجائے اسمبلیاں توڑنے کا شوشہ چھوڑ دیا۔ الیکشن کی صورتحال سامنے آئی تو جنرل الیکشن نہیں صرف ان ہی دو اسمبلیوں میں انتخابات ہوں گے۔ عام انتخابات تاخیر کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ الیکشن مہم میں نوازشریف میسر ہوں گے۔