سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں لوگوں کے تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی حقوق سلب کر رکھے ہیں، کالے قوانین کے تحت وسیع اختیارات کے حامل10لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں محصور کشمیری اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق حریت رہنما غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کو عالمی طور پر تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر سزا دینے کے لیے بھارتی فوجی انسانیت کے خلاف گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں،بھارتی فورسز نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران عمر اور جنس کا لحاظ کئے بغیر تقریبا ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا ہے، ہزاروں کشمیریوں کو جسمانی اور ذہنی تشدد سے معذور بنایاگیا ہے اور ہزاروں من گھڑت الزامات کے تحت جیلوں میں نظر بند ہیں جن میں حریت رہنما، انسانی حقوق کے کارکن، صحافی اور عام کشمیری شامل ہیں۔ سینئرحریت رہنما نے کہا کہ 5اگست 2019کے بعد مودی کی فسطائی بھارتی حکومت۔غلام احمد گلزار نے کشمیر کو ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ قرار دیتے ہوئے انسانیت پر یقین رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کریں۔ا س نازک صورتحال میں جب مظلوم کشمیریوں کی زندگی، عزت، بقا، ثقافت اور تشخص داؤ پر لگا ہوا ہے، دنیا کی مجرمانہ خاموشی ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کاکام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری دنیا کے باضمیر لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔
Next Post
بلاول بھٹو زرداری کی سندھ کے یوم ثقافت پر اہلیان سندھ کو مبارکباد
Sun Dec 4 , 2022
کرا چی(پی پی آ ئی) پیپلزپارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سندھ کے یوم ثقافت پر اہل سندھ کو مبارکباد پیش کی۔یوم ثقافت سندھ پر وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت انڈس اور اسلامی تہذیب کا حسین امتزاج ہے، سندھی ثقافت کی […]