جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن جب بھی ہو پی ڈی ایم جماعتوں کو شکست ہو گی: مسرت جمشید چیمہ

لاہور(پی پی آ ئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جب بھی الیکشن کا اعلان ہوگا پی ڈی ایم کی جماعتوں کو عبرت ناک شکست ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ان چور جماعتوں کو عوامی جذبات کا اندازہ ہے، اسی لئے ہر ممکن طور پر الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف پہلے ہی اپنا پورا خاندان لندن فرار کرا چکا ہے، شہباز اینڈ پارٹی بھی بھی اب مریم کے ابا جان کی تقلید کر رہی ہے۔ ابھی تو ان کے وزراآپس میں دست و گریبان ہونے لگے ہیں جلد ہی پی ڈی ایم ٹولہ ایک دوسرے کیخلاف بیانات کا بازار گرم کرے گا، امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواریوں کے راستے جلد جدا ہونے والے ہیں۔