لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہام ہے کہ پنجاب میں آئی ٹی کے فروغ کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سے انگلینڈ سے آنے والے پاکستانی نڑاد وفد نے ملاقات کی، وفد میں سابق پولو پلیرز، کوچ اور آئی ٹی ماہرین شامل تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات سمیت پنجاب میں پولو کھیل کے فروغ اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اْمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی دور حاضر میں تیز ترین ترقی کا پائیدار راستہ ہے، پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں، پنجاب ایپ کے ذریعے عوام گھر بیٹھے 30سرکاری سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پولو ایک عمدہ کھیل ہے، پنجاب میں پولو کے نوجوان کھلاڑیوں کوہرممکن سہولیات دی جائینگی، کریم اور کیپ ٹرکنگ کے بعد ٹرانسپورٹ اور رائیڈ کیمزید پراجیکٹ متعارف کروائیں گے۔
Next Post
بلوچستان کے ایک اور سابق صوبائی وزیر کا جے یو آئی (ف) میں شامل ہونے کا فیصلہ
Sun Dec 4 , 2022
کوئٹہ(پی پی آ ئی)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بعد اب ان ہی کی کابینہ میں وزیر داخلہ رہنے والے میر ظفر اللہ زہری نے بھی جمعیت علما اسلام (ف) میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میر ظفر اللہ زہری کے خاندانی ذرائع کے مطابق 7 دسمبر کو جے […]
