کوئٹہ(پی پی آ ئی)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بعد اب ان ہی کی کابینہ میں وزیر داخلہ رہنے والے میر ظفر اللہ زہری نے بھی جمعیت علما اسلام (ف) میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میر ظفر اللہ زہری کے خاندانی ذرائع کے مطابق 7 دسمبر کو جے یو آئی کے زیراہتمام کوئٹہ میں جلسہ منعقد کیا جارہا ہے، جلسے میں مولانا فضل الرحمان بھی شرکت کریں گے۔اسی جلسے میں سابق صوبائی وزیر داخلہ میرظفراللہ زہری جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شرکت کا اعلان کریں گے۔ظفر زہری بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے صدر اور سابق وزیر مملکت سردار اسرار زہری کے بھائی ہیں۔میر ظفراللہ زہری کو 2008 میں بلوچستان حکومت میں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی بھی جے یو آئی میں شامل ہوچکے ہیں۔
Next Post
آئندہ کوچز کی تیاری پاکستان میں ہی ہوگی کیریج فیکٹری کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں: سعد رفیق
Sun Dec 4 , 2022
لاہور(پی پی آئی)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ آئندہ کوچز کی تیاری پاکستان میں ہی ہوگی،کیریج فیکٹری کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ 56کوچز پاکستان پہنچ گئی ہے، کوچز خریداری میں تاخیر سے اخراجات زیادہ […]
