آئندہ کوچز کی تیاری پاکستان میں ہی ہوگی کیریج فیکٹری کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں: سعد رفیق

لاہور(پی پی آئی)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ آئندہ کوچز کی تیاری پاکستان میں ہی ہوگی،کیریج فیکٹری کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ 56کوچز پاکستان پہنچ گئی ہے، کوچز خریداری میں تاخیر سے اخراجات زیادہ آئے، ریلوے کا منافع 18 سے 54 ارب تک پہنچایا،آئندہ کوچز کی تیاری پاکستان میں ہی ہوگی،کیریج فیکٹری کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پروجیکٹ کو مکمل کیا،46 بوگیاں پاکستان آ چکی ہیں، پروجیکٹ2017 میں بنایا، تاخیر ہونے سے اس کی لاگت بڑھ گئی۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ لوکوموٹوز کیلئے دوسرے ملکوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے،پچھلے چار سال میں ایک بھی لوکو موٹوز کوچ نہیں خریدی گئی ہمارے ہاں پالیسیوں کا تسلسل نہیں، اداروں کو چلانا مشکل ہو گیا،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں ریلوے کا براحال ہو گیا۔

Next Post

سیلاب سے متاثرہ ریلوے سیکشن کوٹری دادو ٹریک کی مرمت کا کام مکمل

Sun Dec 4 , 2022
کراچی(پی پی آئی) سیلاب سے متاثرہ پاکستان ریلویزکے لئے بڑا ریلیف، ریلوے سیکشن کوٹری دادو ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ساڑھے تین ماہ کی کوششوں کے بعد ٹریک کی مرمت سے آپریشنز کے قابل بنایا گیا، سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد متاثرہ ٹریک پر ریلوے آپریشنز معطل تھے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے […]