پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا میڈیکل کے طلباء کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم

اسلام آباد (پی پی آئی) ہائی کورٹ نے میڈیکل کے طلباء کے خلاف کورونا ایس او پیز اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے طلباء کی درخواست پر اخراج مقدمہ کا حکم سنایا۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں مقدمے کے اخراج کی وجوہات بھی بیان کیں۔عدالت نے قرار دیا کہ طلباء پر الزام ہے کہ احتجاج کے دوران حکومت مخالف نعرے بازی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر طلبائکیخلاف تھانہ کوہسار میں آپریٹر منتظر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔عدالت نے فیصلے میں مقدمہ اخراج کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ مقدمہ اندراج کے وقت کورونا ایس او پیز اور دفعہ 144 کا نفاذ کرنے والا سرکاری افسر یا اس کا ماتحت موجود نہیں تھا۔ سیکشن 195 ون اے کے تحت سرکاری افسر موجود نہ ہو تو ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتی، لہٰذا 6 جولائی 2021ء کو تھانہ کوہسار میں آپریٹر منتظر کی مدعیت میں درج ایف آئی آر خارج کی جائے۔