وکلاء کی ہڑتال اور ممکنہ ہنگامہ آرئی کے پیش نظرلاہور ہائیکورٹ میں سیکیورٹی سخت

لاہور(پی پی آئی) پنجاب بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال اور ممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر عدالتوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابقپولیس کی بھاری نفری لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس کے دستے لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹس پر بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے وکیل کو 3 ماہ قید کی سزا سنائے جانے پر پنجاب بار کونسل نے پنجاب کی تمام عدالتوں میں بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Next Post

پرویز الٰہی کے بیان پر عثمان بزدار کا جواب دینے سے گریز

Mon Dec 5 , 2022
لاہور (پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق بیان پر عثمان بزدار جواب دینے سے گریزاں رہے۔پی پی آئی کے مطابق عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الٰہی کہتے […]