خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 51 واں یوم شہادت منایا گیا

کراچی (پی پی آئی) پاک فوج کے ہیرو میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا 51 واں یوم شہادت منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔میجر اکرم شہید 14 اپریل 1938 ء کو جہلم کے علاقہ پنڈ دادن خان میں پیدا ہوئے۔ان کے والدملک سخی محمد بھی پاک فوج میں حوالدار تھے۔میجر محمد اکرم نے دسمبر 1971 ء کی پاک بھارت جنگ میں محاذ پر تعیناتی کے دوران دشمن کے ٹینک تباہ کرکے ان کو بھاری نقصان پہنچایا،میجر محمداکرم 5 دسمبر 1971 ء کو بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ وہ مشرقی پاکستان موجودہ بنگلا دیش میں مدفون ہیں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔