خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقدمات کے اندراج کا معاملہ، حلیم عادل شیخ ذاتی حیثیت میں سندھ ہائیکورٹ میں طلب

کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے مقدمات کے اندراج کے معاملے میں حلیم عادل شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمات کے اندراج کے معاملے پرتحقیقات کیلئے نئی درخواست دائر کردی،عدالت نے استفسار کیا حلیم عادل شیخ نے پہلے بھی اسی نوعیت کی درخواست دائر کر رکھی ہے؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ گھر پر چھاپوں کے بعد حلیم عادل شیخ کے بیٹے نے درخواست دائر کی تھی، حلیم عادل شیخ اسلام آباد میں ہیں، عدالت جب حکم دے گی پیش ہوں گے۔عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 6 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے زیرسماعت درخواست کو بھی یکجا کردیا،عدالت نے حلیم عادل شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔