پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی کا امکان، ورلڈ بینک

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ورلڈ بینک کی جانب سے کہاگیا ہے کہ پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہونے کا امکان ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق جنوری اور ستمبر کے دوران ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 36 فیصد کمی ہوئی۔ سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، متاثرین میں افغان پناہ گزین بھی شامل ہیں۔

Next Post

میجر شبیر شریف شہید کا 51واں یومِ شہادت منایا گیا

Tue Dec 6 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) فخر وطن اور1971 کی جنگ میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے والے میجر شبیر شریف شہید کا 51 واں یوم شہادت منگل کو منایا گیا۔پاک فوج نے شہید میجر شبیرشریف کو خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف کی طرف سے شہید کی یادگار پر پھول رکھے گئے۔نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے میجر […]