میجر شبیر شریف شہید کا 51واں یومِ شہادت منایا گیا

لاہور(پی پی آ ئی) فخر وطن اور1971 کی جنگ میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے والے میجر شبیر شریف شہید کا 51 واں یوم شہادت منگل کو منایا گیا۔پاک فوج نے شہید میجر شبیرشریف کو خراج عقیدت پیش کیا، آرمی چیف کی طرف سے شہید کی یادگار پر پھول رکھے گئے۔نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943کو کنجاہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 19اپریل 1964 کو فوج میں کمیشن حاصل کیا۔شہید میجر شبیر شریف کو بطور کیڈٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے اعزازی شمشیر اور 1965کی پاک بھارت جنگ میں ستارہ جرآت سے نوازا گیا، اس وقت ان کی عمر محض 22 سال تھی۔بھارت کے خلاف 1971 کی جنگ میں میجر شبیر شریف نے دشمن کو ایک نہیں کئی مواقع پر پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔5 اور 6 دسمبر کی درمیانی رات گھمسان کی جنگ میں میجر شبیر شریف نے بھارت کی 4 جاٹ رجمنٹ کے کمپنی کمانڈر میجر نرائن کو للکارا، دست بدست لڑ ائی میں اْسے ہلاک کیا اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔6 دسمبرکی دوپہر میجر شبیر شریف نے دشمن کا ایک اور حملہ پسپا کیا، اسی دوران دشمن کے ٹینک کا گولہ انہیں لگا اور وہ جام شہادت نوش کرگئے۔میجر شبیر شریف کو ان کی بہادری اور شجاعت کے اعتراف میں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ میجر شبیر شریف سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے۔یہ واحد فوجی جوان ہیں، جنہیں دو بڑے فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔

Next Post

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات

Tue Dec 6 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی)جرمنی کے سفیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے تعاون کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جرمنی کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرخزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر روشنی […]