وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جرمنی کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(پی پی آ ئی)جرمنی کے سفیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے تعاون کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جرمنی کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرخزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔وزیر خزانہ نے سفیرلفریڈ گراناس کو موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے بارے میں بتایا، جن کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کی ممکنہ راہیں اور شعبے بھی بتائے جن کے ذریعے دونوں ممالک تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔جرمنی کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کے لیے تعاون اور حمایت کی پیشکش کی، جس پر وزیر خزانہ کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔سفیر نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔وزیرخزانہ نے آخر میں جرمن سفیر الفریڈ گرناس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں مستقبل کی سرمایہ کاری کی کوششوں کے لیے مکمل معاونت اور تعاون کی پیشکش کی۔

Next Post

مفتاع اسماعیل اور اسحاق ڈا ر کی نا اہلی کی سزاعوام بھگت رہی: شیخ رشید

Tue Dec 6 , 2022
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفتاع اورڈاردونوں نااہل ثابت ہوئے ان دو نو ں کی نااہلی کی سزاعوام بھگت رہی ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا […]