شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سینٹو رس مال سیاسی بنیاد پر سیل کیا گیا: فواد چوہدری کا الزم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے حکو مت پر الزم لگاتے ہو ئے کہا ہے کہ سینٹو رس مال سیاسی بنیاد پر سیل کیا گیا۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر،شہباز شریف کی تقریر کے دوران اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کشمیر پر پاکستان کے کمزور مؤقف پر احتجاج ریکارڈ کروایا، اس تقریب کے بعد پہلے منگلہ میں ان کی گاڑی کو روکا گیا آج اسلام آباد میں ان کے کاروبار سینٹو رس مال کو سیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی فاشسٹ اورغیرجمہوری حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی،اگر صرف احتجاج پر کشمیر کے وزیر اعظم سے ایسی حرکتیں ہوں گی تو مقبوضہ کشمیر کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں اس ملک میں سرمایہ کار کو آپ کیا پیغام دے رہے ہیں؟ سسکتی معیشت ایسی حرکتوں سے مزید نیچے جائیگی،ملک میں جمہوریت بحال کریں۔